دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن 24 اکتوبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائیگا

جمعرات 22 اکتوبر 2020 12:30

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2020ء) دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی معلومات کی ترقی کا عالمی دن 24 اکتوبر کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا شیخوپورہ سمیت ملک بھرمیی مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیاجائے گا اور سیمینارز بھی منعقد کئے جائیں گے جن کا مقصد معلومات کے جدید ذرائع کی تشہیر ، عوامی رائے کے اظہار میں حائل رکاوٹوں کو دورکرنا اور ان مسائل کے حل کی جانب توجہ مبذول کروانا ہے۔

(جاری ہے)

اس دن کی مناسبت کے حوالے سے کئی شہروں میں صحافتی اور سماجی تنظیموں نے بھی مذاکروں اور مباحثوں کا اہتمام کیاہے۔ علاوہ ازیں الیکٹرانک میڈیا اس موقع پر خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیامیں بھی مضامین شائع کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں