نارنگ منڈی، چوہدری افتخار احمد بٹر کامچھ میں گیارہ مزدوروں کے وحشیانہ قتل پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار

جمعہ 8 جنوری 2021 23:36

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما اور امیدوار ایم پی اے چوہدری افتخار احمد بٹر نے کوئٹہ مچھ میں گیارہ مزدوروں کے وحشیانہ قتل پر گہرے افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم ہزارہ برادری کے دکھ اور شدید غم میں مبتلا ہے دہشت گردی پر قابو پانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے حکومتی نا اہلی کے باعث دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے انہوں نے کہا کہ سانحہ مچھ کے متاثرین حکومتی داد رسی کے منتظر ہیں اس افسوسناک اور دل ہل دینے والے واقعہ سے پوری قوم غم زدہ ہے اس معاملے میں سیاست نہیں کرنی طاہیے ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لیکن حکومت نبے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے وزیر اعظم کو متاثرین کے مطالبات پوری کرنے چاہیں انہوں نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہے لیکن عوام کو دہشت گردوں زخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع حوروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں