نارنگ منڈی ،زرعی اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کر کے تین بچوں کے باپ کو قتل کر دیا

بدھ 27 اپریل 2022 00:22

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2022ء) نارنگ منڈی کے علاقہ کرتو میں زرعی اراضی کے تنازعہ پر مخالفین نے افطاری کے وقت فائرنگ کر کے تین بچوں کے باپ کو قتل کر دیااور فرارہو گئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ کرتو گائوں میں چوہدری علی نواز بٹر کا زرعی ارا ضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ گزشتہ روزمخالفین نے افطاری کے وقت فائرنگ کر کے چوہدری علی نوازبٹر کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے ۔نارنگ منڈی پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی۔بتایا گیا ہے کہ مقتول تین بچوں کا باپ تھا اور افطاری کے وقت گھر جارہا تھا کہ مخالفین نے اچانک فائرنگ کر دی۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں