دریائے راوی کی تندو تیز لہروں نے منڈھیالی قدیم کے زرعی رقبہ میں خوفناک کٹائو شروع کر دیا

زرخیز ترین زرعی رقبہ تیزی سے کٹائو کی زد میں آنے سے کسانوں ،کاشتکاروں کی نیندیں اڑ گئیں

پیر 1 اگست 2022 17:01

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2022ء) شدید بارشوں اور سیلاب کی صورتحال پیداہونے سے نارنگ منڈی کے سرحدی علاقہ سے گزرنے والے دریائے راوی کی تندو تیز لہروں نے منڈھیالی قدیم کے زرعی رقبہ میں خوفناک کٹائو شروع کر دیا ہے جس سے زرخیز ترین زرعی رقبہ تیزی سے کٹائو کی زد میں آنے سے کسانوں کاشتکاروں اور زمینداروں کی نیندیں اڑ چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ روزانہ لاکھوں کا مالیتی رقبہ راوی کی لہروں کی نذر ہو رہا ہے جبکہ حکومت اور محکمہ انہار کی عدم توجہی سے کسان طبقہ پریشان ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کی روزی روٹی کا واحد ذریعہ معاش کھتی باڑی ہے اگر یہی نہ رہی تو کسانوں کا معاشی قتل ہوگا ،حکومت ہنگامی بنیادوں پر توجہ دے اور راوی کے کٹائو کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لائے اور مضبوط بند بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں