نارنگ منڈی،ریلوے کے کھلے پھاٹک میں ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پھنس گئی

عوام نے نارووال پسنجر ٹرین 212ڈائون کو روک کر مسافر ٹرین کو خوف ناک حادثہ سے بچا لیا

بدھ 22 نومبر 2023 15:07

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2023ء) نارنگ منڈی کے علاقہ آلہ پور سیداں کے قریب ریلوے کے کھلے پھاٹک میں ریت سے بھری ٹریکٹر ٹرالی پھنس گئی ،عوام نے اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جدوجہد کرکے نارووال سے لاہور جانے والی نارووال پسنجر ٹرین 212ڈائون کو روک کر مسافر ٹرین کو خوف ناک حادثہ سے بچا لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ مسافر ٹرین لاہور جانے کیلئے نارنگ منڈی آرہی تھی جب ریلوے کے کھلے پھاٹک کے قریب پہنچی تو ریلویپھاٹک کے درمیان میں پھنسی ٹریکٹر ٹرالی کو دیکھ کر عوام نے بھرپور کوشش کرکے ڈرائیور کو خطرے سے آگاہ کیا جس پر ڈرائیور نے ہنگامی بریک لگائے اور ٹرین چند فٹ کے فاصلہ پر آکر رک گئی بعد ازاں عوام نے کوشش کرکے ٹریکٹر ٹرالی کو نکالا اور ٹرین منزل مقصود کی طرف روانہ ہوئی اس طرح ٹرین ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی۔

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں