الیکشن مہم کو تیز کرنے کیلئے تحریک لبیک نے سانگلہ ہل میں مرکزی الیکشن دفتر قائم کردیا

دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں کی کثیر تعداد میں شرکت،قرب وجوار سے ورکرز نے شامل ہوکر جوش وخروش کا مظاہرہ کیا

ہفتہ 27 جنوری 2024 16:58

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2024ء) الیکشن مہم کو تیز کرنے کیلئے تحریک لبیک نے سانگلہ ہل میں مرکزی الیکشن دفتر قائم کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق جوں جوں الیکشن قریب آرہے عوام کا جوش وخروش بڑھ رہا ہے ،الیکشن دفاتر قائم کیے جارہے ہیں تاکہ عوام کی دلچسپی کو بڑھایا جائے ،اسی سلسلے میں سانگلہ ہل میں مذہبی سیاسی جماعت لبیک نے گزشتہ روز اپنے الیکشن دفتر کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر مقامی قیادت اپنے کارکنوں کے ساتھ موجود تھی۔لبیک لبیک کے نعروں کے ساتھ دفتر کا افتتاح کردیا گیا۔ کارکن پرجوش تھے اور اپنی کامیابی کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے تھے۔اس موقع پر مقامی امیر نے بتایا کہ8فروری کو فتح حاصل کرکے حافظ سعد حسین رضوی کے ہاتھوں کو مضبوط کریں گے،حلقے میں لبیک کی انتخابی مہم اپنے عروج پر ہے اور کامیابی کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں