شیخوپورہ میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام غازی کبڈی میچ انعقاد

پیر 22 اپریل 2019 14:42

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) ضلع شیخوپورہ میںمحکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام غازی مینارہ میں ایک عظیم الشان کبڈی میچ انعقاد کیا گیا جس میںشیخوپورہ الیون اورلاہور الیون کے درمیان میچ کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمان خصوصی ضلعی آفیسر بہبود آبادی عابد علی ڈپٹی ضلعی آفیسرعاصم نواز چیمہ۔ تحصیل آفیسرز محبوب عالم ڈوگر۔تبسم شکور ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے اصغر علی اور کھلاڑیوں ۔میڈیا کے نمائندگان کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔کبڈی میچ کے اختتام پر اول اور دوم آنے والی ٹیموں میں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس میچ کا مقصد لوگوں میں بہبود آبادی کے متعلق آگاہی دینا تھا۔

متعلقہ عنوان :

شیخوپورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں