کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کراچی کے عوام کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کر رہے ہیں ،امتیاز شیخ

رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صنعتی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، وزیرتوانائی سندھ

جمعرات 17 ستمبر 2020 20:15

شکارپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2020ء) وزیر توانائی سندھ امتیازاحمد شیخ نے گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ پررد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور سوئی سدرن گیس کراچی کے عوام کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کر رہے ہیں ،رہائشی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور صنعتی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے ، ہر طبقے کے افراد اس سے متاثر ہو رہے ہیں ، سردیاں شروع ہونے سے قبل گیس کی لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے، وفاق نے کے الیکٹرک کو اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے، انہوں نے کہا کہ وفاق سے بار بار مطالبے کے باوجود گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی سدباب نہیں کیا جارہا ۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں