تاوان کی رقم نہ ملنے پر ڈاکوئوں نے مغوی کو گولی ماردی،ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل

منگل 19 مارچ 2024 07:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2024ء) تاوان کی رقم نہ ملنے پر ڈاکوئوں نے مغوی کو گولی مار دی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوں نے تاوان کی رقم نہ ملنے پر مغوی کو گولی ماردی جس کے بعد اس کی ویڈیو ڈاکوئوں نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ویڈیو میں مغوی ہاتھ جوڑ کر رحم کی اپیل کرتا رہا لیکن ڈاکوں نے ایک نہ سنی، مغوی کی شناخت منظور لاشاری کے نام کے ہوئی ہے جو کہ جنوں شریف کا رہائشی ہے۔پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ منظور لاشاری کو 23 روز قبل جنوں شریف سے اغوا کیا گیا تھا، ڈاکوئوں نے گزشتہ روز بھی تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔

شکارپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں