وزیر اعظم عمران خان ملک کی70سالوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی

پیر 21 جنوری 2019 15:46

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق ناظم یونین کونسل گڈگور چودھری ممتاز باجوہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی70سالوں کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں جبکہ سابقہ حکومتوں نے کرپشن، لوٹ مار اور اس قدرخراب سیاست کی کہ70سالوں میں مسائل کا انبار لگ گیا ۔ موجودہ حکومت تمام مسائل کے حل کا عزم رکھتی ہے جس کے لئے وقت درکار ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی حب وطنی کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان کرپشن کے دشمن اور قومی ترقی کے دوست ہیں اور بہت جلد ہمارا ملک خوشحال ہو گا اور یہاں پر سرمایہ کاری بھی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے شخصی اقتدار کو مظبوط بنانے کے لئے بلدیاتی اداروں سے کھلواڑ کیا اور رسمی انتخابات کرانے کے باوجود بلدیاتی نمائندوں کو اس انداز میں بے اختیار رکھا کہ خود نواز لیگ کے اپنے کارکن اور بلدیاتی نمائندے اس پر غیر مطمئن دکھائی دیتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہماری حکومت وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان کو خوشحال بنائے گی اور ترقی کے سنہری دور کو شروع کر کے قوم کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر دیں گے اور مہنگائی کی شکار عوام بہت جلد خوشحال ہو گی اور یہاں ترقی کے دور کاآغاز ہو گا ۔ پاکستان خطے کا طاقتور ملک بن کر سامنے آئے گا ۔ ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں