حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی ، وزیر اعظم کی قیادت میں عوامی م سائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں، ملک جمشید غیاث

پیر 21 اکتوبر 2019 23:05

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی ۔ وزیر اعظم کی قیادت میں عوامی م سائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی ہوئی تھی لیکن مہنگائی کا خاتمہ اور ترقی اور خوشحالی کا دور ہی تحریک انصاف کا ٹارگٹ ہے پر کامیابی سے عمل جاری ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے سابق ڈپٹی آرگنائزر ، سابق جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وٹکٹ ہولڈر پی پی 45 بیر سٹر ملک جمشید غیاث نے کیا۔ بیر سٹر ملک جمشید غیا ث نے کہا کہ نواز شریف اور سابقہ حکومت کے ادوار میں عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں مسائل خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں جو شہریوں کے لئے عذاب بن چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن اقتدار سے باہر ہونے کی وجہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ۔ دھرنا دینا یا ریلی نکالنا جمہوریت کا حسن ہے لیکن اگر ملک کو انتشار یا انارکی کی طرف دھکینے کی سازش کی گئی تووہ ملک دشمنی ہو گی۔ احتجاج کرنے والے بیک ڈور حکومت سے مذاکرا ت چاہتے ہیں۔چند شر پسند عنا صر اپنے مخصو ص مقا صد کیلئے عوام کے جذ بات سے کھیل رہے ہیں ،عوام نے مولانا کو پارلیمنٹ سے باہر کر دیا ہے، مراعات ختم ہونے پر وہ انتقام لینا چاہتے ہیں، مولانا فضل الرحمان دھرنے کی آڑ میں ملک د شمنی کا مظاہرہ کررہے ہیں،

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں