سیالکوٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 11 افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا

پیر 15 اپریل 2024 20:03

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) سیالکوٹ پولیس نے ون ویلنگ کرنے والے 11 افراد کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ سول لائن کے مختلف علاقوں سے پولیس نے موٹر سائیکلوں پر ون ویلنگ کرنے والے فیضان ، حسن علی، عاقب علی احمد اور امیر حمزہ، تھانہ نیکا پورہ کے علاقہ سے ون ویلنگ کرنے والے عبداللہ ، تھانہ مراد پور کے علاقہ میں ون ویلنگ کرنے والے اظہر علی اور تھا نہ ہیڈ مرالہ کے علاقہ سے شمس علی، حسنین علی، آفتاب اور شمیر کو گرفتار کر کے انکی موٹر سائیکلیں قبضہ میں لیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں