ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیالکوٹ کا سرائے شاہ فتح میں کمسن جنت فاطمہ کی نعش ملنے پر جائے وقوعہ کا دورہ

جمعرات 18 اپریل 2024 14:47

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سرائے شاہ فتح میں کمسن جنت فاطمہ کی نعش ملنے پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اورافسوس ناک وقوعہ کی بابت متاثرہ فیملی سے ملاقات کی اور جائےوقوعہ کا ملاحظہ بھی کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے علاقہ سرائے شاہ فتح میں کمسن جنت فاطمہ کی نعش ملنے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ڈی پی او سیالکوٹ نے بچی کے والد سے ملاقات کے دوران افسوسناک واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے اور کڑی سے کڑی سزا دلوائے جانے کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں