سبی، اشتیاق احمد کا درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان

پیر 2 فروری 2015 20:21

سبی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی عطاء اللہ ،ضلعی سالار غلام محمد کی موجودگی میں اشتیاق احمد نے اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولوی عطاء اللہ نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ جمعیت اور دینی مدارس کے خلاف کفر کی سازشیں عیاں ہوچکی ہے ہم آخری دم تک اسلام اور اسلامی اداروں کی دفاع کرتے رہے گے جمعیت ہی علماء کرام کی نمائندہ سیاسی فورم ہے جو اسلامی اقدار کی حفاظت کے لیے شب و روز محنت کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں