پنجاب حکومت کی کارکر دگی کو سراہتے ہیں ، اسد خان مری،

بلوچستان حکومت محکمہ مال کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرے ، صدر پٹواری ایسوسی ایشن بلوچستان

جمعہ 27 فروری 2015 22:52

سبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 27 فروی 2015ء ) پٹواری ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر اسد خا ن مری نے کہا کہ انجمن پٹواریاں پنجاب کے صوبائی صدرافضل زاہد اور ان کے ساتھیوں کو عملہ مال پنجاب کی تنخواہوں میں اسپیشل الاؤنس اپ گریڈیشن جیسے مسائل حل کرانے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ ساتھ ہی پنجاب حکومت کی کارکر دگی کو سراہتے ہیں جنہوں نے عملہ مال پنجاب کے ملازمین کے مسائل حل کر کے ملازمین کے د ل جیت لیے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت محکمہ مال بلوچستان کے ملازمین کے مسائل کو مدنظر رکھ کر ملازمین کے اسپیشل الاؤنس کو منظوری دے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال کے ملازمین کو جائے تعیناتی پر رہائش کیلئے مکانات کی سہولیات دستیاب نہیں ہے فیلڈ پر کام کرنے والے ملازمین کو سواری کی سہولیات میسر نہیں اور مہنگائی کے تناسب سے ملازمین کے تنخواہیں انتہائی کم ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان حکومت محکمہ مال کے ملازمین کے مسائل کو ترجیحاتی بنیادوں پر حل کرے انہوں نے کہا کہ محکمہ مال بلوچستان پٹواریاں قانون گو یاں،نائب تحصیلداروں اور تحصیلداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے متحد ہو کر جدوجہد کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں