کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا

Mohammad Ali IPA محمد علی پیر 13 جون 2016 18:35

سبی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13جون۔2016ء ) لہڑی کے قریب چھکڑاکے مقام پر درجنوں مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا ،تفصیلات کے مطابق بختیار آباد ڈومکی کے قریب چھکڑاکے مقام پر ایک درجن سے زاہد مسلح افراد نے قومی شاہراہ پر لاڑکانہ سے کوئٹہ جانے والی مسافر کوچ نمبرBSA-450کو اسحلہ کے زور پر روک کر مسافرروں سے ہزاروں روپے نقدی ،20موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے ،مذید تفتیش لیویز فورس کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں