نواب چنگیز خان مری کا حلقہ این اے 259 کے نامز امیدوار میر دوستین خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان

ہفتہ 14 جولائی 2018 22:18

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2018ء) مری قبائل کے سربراہ نواب چنگیز خان مری نے حلقہ این اے 259 کے نامز امیدوار میر دوستین خان ڈومکی کی حمایت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مری قبائل کے سربراہ نواب چنگیز خان مری نے سبی میں حاجی صاحب جان مری ، میر امیر محمد مری ، فہیم احمد قریشی ، چوہدری امتیاز احمد سمیت اہم سیاسی وقبائلی عمائدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار میر دوستین خان ڈومکی کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں بہت جلد اس سلسلے میں سبی کے سرکردہ افراد جلسہ عام یا پریس کانفرنس میں مری قبائل کے سربراہ نواب چنگیز خان مری کی جانب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 259 کے نامز امیدوار میر دوستین خان ڈومکی کی مکمل حمایت کا اعلان کیا جائے گا واضح رہے کہ نواب چنگیز خان مری نے گزشتہ روز صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 7سے بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار تمندار اقوام ڈومکی سردار سرفراز خان ڈومکی کی بھی حمایت کا اعلان کیا تھا ۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں