سبی ،پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کی ایپکا کو مبارکباد

منگل 15 جنوری 2019 00:03

سبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن فضل غفار باچا گروپ ضلع سبی کے قائد ضلعی صدر محراب خان خجک، جنرل سیکرٹری منیر احمد لودھی ،ڈپٹی جنرل سیکرٹری عبدالغنی خجک، چیرمین اللہ بخش جدون، سرپرست اعلی غلام حسین ڈومکی راجہ افتخار کیانی میر اسلم مری، میر عبدالصمد بنگلزئی، بابو شیر دل مغیری عبدالغفار ترین محمد عظیم چانڈیو، محمد ہاشم چاچڑ،محمد خان بگٹی، میر حق نواز گشکوری، عرفان بنگلزئی، عابد خجک اظہر جمیل، ساہنداد سیلاچی سلیم رضاسید لطف شاہ مجیب سیلاچی حاجی پائند خان عبدالغنی سولنگی حاجی حیدر جوشی نعیم رند و دیگر عہدیداروں و ممبران نے اپنے مشترکہ بیان میں ایپکا کی مرکزی کابینہ کو بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے فضل غفار باچااورنذر حسین کورائی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ ایپکاکے کارکن مرکزی و صوبائی قائدین کی قیادت میں متحد ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کے مرکزی و صوبائی قائدین کی جد وجہد و محنت سے ملازمین کو ان کے حقوق دئیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا اپیکا کے مرکزی و صوبائی قائدین آیندہ بھی ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے جد وجہدجاری رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں