ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی میں حاضریوں کویقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سٹم نصب کر دیا گیا

پیر 7 اکتوبر 2019 19:50

سبی ۔ 7 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی کے ڈاکٹروں ،پیرا میڈیکل اسٹاف اور عملہ کے حاضریوں کویقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سٹم نصب کر دیا گیا ہے ،ڈاکٹرز ،پیرا میڈیکل اور دیگر عملہ کی حاضریاں کو اب سو فیصد یقینی بنایا جائے گا ،بائیو میٹرک سٹم کو اے جی سے منسلک کردیا گیا ہے دیر سے آنے والے ملازمین کو غیر حاضر کیا جائے گا ،اور ان کی تنخواہیں براست کٹوٹی ہو گی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بائیو میٹر ک حاضری سٹم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پراسٹنٹ کمشنر سبی میر ممتاز مری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی ،ڈاکٹر محمد علی ،ڈاکٹر علی احمد بلوچ،ڈاکٹر فیض بلوچ،ڈاکٹر عبدالقادر ہاورون سمیت دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں ڈاکٹروں اور عملہ کی حاضریوں کو یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹرک سٹم کر دیا ہے جس کا آج افتتاح کر دیا ہے بائیو میٹرک سٹم سے سول ہسپتال سبی میں ڈاکٹروں ،پیرامیڈیکل اسٹاف اور عملہ کو سو فیصد بائیو میٹرک کے ذریعے حاضر کیا گیا ہے اس سے اسٹاف میں ٹائم کی پابندی ہوگی اور وقت کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگوں کو اس سے فائدہ ہوگا اور لوگوں کو طبی سہولیات میسر ہونگے انہوں نے مذید کہا کہ بائیو میٹرک سٹم کو اے جی آفس سے منسلک کردیا ہے وقت پر نہ آنے والے ملازمین کو غیر حاضر کیا جائے گا اور ان کی تنحواہوں کی کٹوٹی براست ہوگی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف وقت پر آکر اپنی حاضر کو یقینی بنائیں بعد ازیں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا لوگوں سے ملے اور ان کے مسائل معلوم کئے اور مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی بعد ازیں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، اسٹنٹ کمشنر سبی میر ممتاز مری ،ڈپٹی ڈائریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں