کرونا وائرس وباء کی صورت اختیار کر گیا ہے ،سید فیصل

تدارک اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے عملی اور سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے،کمشنر سبی ڈویژن

جمعہ 20 مارچ 2020 23:58

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد کی صدارت میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر یاسر خان بازئی سمیت تمام ڈویژ ن کے ڈپٹی کمشنرز تمام ضلعی ہیلتھ افسران ایڈیشنل کمشنر سبی مامون رشید ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی رحمت اللہ گشکوری اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سبی نقیب اللہ کاکڑ اور دیگر ضلعی افسران موجود تھے اجلاس میں ڈویژن کے تمام اضلاع میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز نے اپنے اپنے علاقے سے متعلق کئے گئے انتظامات اور لوگوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کے حوالے سے تفصیلی طور پر کمشنر سبی ڈویژن کو آگاہ کیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل نے کہا کہ کرونا وائرس ایک وباء کی صورت اختیار کر گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس کی تدارک اور لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے عملی اور سنجیدگی سے اقدامات کرنے ہوں گے انہوں نے ڈویژن کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان تمام عمل کی نگرانی خود کریں اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ لوگوں کو مشکلات سے دوچار کرسکتا ہے جسے کسی صورت معاف نہیں کیا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ تمام ڈسٹرکٹ کے لئے جو احتیاطی تدابیر واضح کئے گئے ہیں اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے لوگوں کے اجتماع چاہے وہ شادی ہو یا دیگر پروگرام پکنک پوائنٹ ریسٹورنٹس اور دیگر جگہوں پر نہ ہونے دیا جائے علاوازیں جن اضلاع میں اب تک سپرے شروع نہیں کیا گیا ہے وہاں پر اسپرے جلد شروع کیا جائے جن جن اضلاع میں آئسولیشن وارڈ بنائے گئے ہیں وہاں پر مکمل انتظامات اور دیگر سہولیات کا ڈپٹی کمشنر خود جائزہ لیں کسی بھی مشکل صورت میں وہ براہ راست مجھ سے رابطہ کرسکتے ہیں انہوں نے میونسپل کارپوریشن کے افسران کو بھی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کریں کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل احمد نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ ان احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے کرونا وائرس کا ہم مل کر ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں