ہم ایک زندہ قوم ہیں ،یہ ملک ہمیں بے پناہ قربانیوں کے عوض ملا ہے،سید زاہد شاہ

پاکستان کو ہم سب ملکر ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بہت آگے لے جانا ہے ،ڈپٹی کمشنر سبی

اتوار 15 اگست 2021 00:17

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) 74 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی تقریب سرکٹ ہاؤس سبی کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی کمشنر سبی ڈویژن بالاچ عزیز نے پرچم کشائی کی اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس سید فدا حسین شاہ، ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ثناء ماہ جبیں عمرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر وحید شریف عمرانی اسسٹنٹ کمشنر لہڑی ثوبان سلیم دشتی، ڈی ایچ او ڈاکٹر اکبر سولنگی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالحمید ابڑو، چیف آفیسر غلام عباس بوہڑ، اے ایس پی بی سی محمد ابراہیم، ڈی ایس پی ریاض سمیت سول و انتظامی افسران قبائلی عمائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی پولیس کے جوانوں نے جوش بھری سلامی دی کمشنر سبی ، ڈی آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر نے شجرکاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا پرچم کشائی کی تقریب کے بعد محکمہ تعلیم کی جانب سے جرگہ سبی میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سید زاہد شاہ تھے تقریب میں مختلف اسکولوں کے طلبا و طالبات نے ثقافتی شو تقاریر خوبصورت ٹیبلو پیش کیے طلباء نے ملی نغمے اور بینڈ کا مظاہرہ بھی پیش کیا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں اور پاکستان کو ہم سب ملکر ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے بہت آگے لے جانا ہے یہ ملک ہمیں بے پناہ قربانیوں کے عوض ملا ہے انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا بھی یہی ہے کہ ہم سب ایک قوم بن کر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمیں ہمارے آباؤاجداد کی بیش بہا قربانی کی بدولت ملا ہے آج جو ہم آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں یہ ان کی جان مال کی قربانیوں کی بدولت ممکن ہوا ہے انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہماری پہچان ہے اپنی اس پہچان کو مزید تقویت دینے کے لیے ہر قسم کے تعصبات لسانیت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صرف اور صرف ملک اور قوم کی ترقی کے لئے سوچیں تقریب کے آخر میں ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے طلباء طالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کئے جبکہ ملک کی سلامتی اور ترقی کیلئے اجتماعی دعا کرائی گئی ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ ہر فرد اس یوم آزادی کے دن پودا ضرور لگائے محکمہ جنگلات کی جانب سے درخت پودے مہیا کئے جا رہے ہیں درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت لگا کر ٹین بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ ضرور بنیں۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں