قوموں کی ترقی کاراز تعلیم ہی میں مضمر ہے،ڈی ڈی ای او میر اکرم لہڑی

چار دیواری اور بنیادی سہولیات سے محروم سکولوں کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامت کی ضرورت ہے، خطاب

ہفتہ 30 مئی 2015 20:10

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر میر اکرم لہڑی نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی کاراز تعلیم ہی میں مضمر ہے،آج کا طالبعلم ہمارئے آنے والے بہتر کل کی عکاسی کرتاہے،سالانہ امتحانات کے دوران سبی میں نتائج کا ریشو مثبت رہا ہے،طلباء و طالبات اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں،بھوت اسکولوں کو فعال بنانے،اسکولوں میں طلباء و طالبات کے لیے تعلیم کے ساتھ تفریحی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی،درجنوں اسکولز چار دیواری اور بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے غریب آباد ہائی اسکول کے سالانہ امتحانات کے نتائج کے موقع پرطلباء اور اساتذہ سے خطاب میں کیا،اس موقع پر اسکول ہذاہ کے پرنسپل نوراحمد بلوچ،سینئر اساتذہ کرام حاجی محمدفاضل رند ،شاہد اقبال و دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے کہا کہ زندگی کے کسی بھی شعبہ میں ترقی پانے کے لیے تعلیم کے زیورسے آراستہ ہونا ناگزیر ہے آج کاہونہار طالبعلم ہمارئے بہتر مستقبل کی دلیل ہیجن کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ماضی کی نسبت امسال سالانہ امتحانات کے نتائج کا ریشو کا فی بہتر ہے جو ضلع سبی کے تعلیمی اداروں کی بہتر کارکردگی کی عکاسی کرتا ہے انہوں نے کہا کہ گو کہ آج ہمارئے تعلیمی ادارئے بے شمار مسائل سے درپیش ہیں جبکہ اکثر اسکولوں میں طلباء و طالبات کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں عمارتیں موجود ہیں تو اساتذہ کی کمی ہے اور اگر کہیں اساتذہ موجود ہیں تو وہاں پر اسکولز چار دیواری سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں جن کی بحالی کے لیے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلباء و طالبات کی تفریح کے لیے پلے گراؤنڈز کے قیام اور ان میں بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی انہوں نے مزید کہا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد طلباء نئے سال کاآغاز انتہائی جوش اور جذبہ اور تعلیمی لگن کے ساتھ کرنے کا عہد کریں تاکہ ہمارا آنے والا کل محفوظ بن سکے اور ہم درپیش چیلنجز کا سامنا آسانی کے ساتھ کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں