آزادی صحافت پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے ، میر صادق عمرانی

پیر 28 نومبر 2016 21:57

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 نومبر2016ء) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر میر صادق عمرانی نے کہا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندی کسی صورت قبول نہیں کریں گے حکومت عوامی مسائل میں ناکام ہوچکی ہے آنے والا وقت پیپلز پارٹی کی کامیابی کی نوید لے کرروشن ہوگا نیوز ٹی چینل و دن نیوز کی پابندی کی مذمت کرتے ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجیش کمار عرف گنگا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا میر صادق عمرانی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک کی تعمیر وترقی عوامی مسائل کا اجاگر کرنے میں میڈیا کا اہم رول ہے مقامی سلح پر میڈیا کے نمائندوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے جو خدمات سرانجام دیں ان کو پیپلز پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں حکومتی ایما پر پیمرا کی جانب سے بلاجواز نیوز ٹی وی چینل اور دن نیوز پر پابندی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مسلم لیگ ن کی حکومتی کی ناقص کارکردگی کی بنا پر عوام مسائل میں گھیرے ہوئے ہے ملک کی عوام پیپلز پارٹی کی قیادت کر دیکھ رہی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کا ساتھ دیا اب بھی ہم ہر ممکن جدوجہد میں میڈیا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیمرافوری طور پر نیوز ٹی وی چینل و دن نیوز کی نشریات پر پابندی کا خاتمہ کرے بصورت دیگر پیپلز پارٹی اس سلسلے میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں