ترقیاتی کاموں کے معیار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،منظور احمد ڈی جی ایم اینڈ ای منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان

ہفتہ 18 فروری 2017 22:11

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2017ء) ڈائریکٹر جنرل ایم اینڈ ای منصوبہ بندی وترقیات بلوچستان منظور احمد سرپرہ نے کہا ہے کہ ترقیاتی کاموں کے معیار میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،سبی میں جاری گترقیاتی کاموں کے معیار کو ہر صورت بہتر بنایا جائے ،مقدار و معیار پر سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہو گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہاکی اسٹیڈیم سبی ،بوائز پولی ٹیکنیک انسٹی ٹیوٹ سبی ،بلوچستان ریزیڈینشل کالج سبی،کورٹ رومز،رہائشی عمارات دسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سبی ،آن فارم واٹر مینجمنٹ کے واٹر سٹوریج ٹینک ،نالیوںکی تعمیر اور بکھڑا غلام بولک روڈ کے معائنہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت میں کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈائریکٹر ترقیات سبی ڈویژن راجہ وقارالزماں کیانی،ایکسئین بی اینڈ آر حبیب الرحمن ،ایکسئین بی اینڈ آر ٹو ملک خالد ،ریسرچ آفیسر سراج احمد ،اسسٹنٹ انجینئر وقارالملک ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ترقیات محمد علی و دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی مد میں دیئے جانے والے فنڈزو حقیقی معنوں میں ترقیاتی اسکیمات پر لگا کر عوام تک اسکیمات کے ثمرات پہنچانا ہمارا فریضہ ہے جبکہ سبی میں جاری اسکیمات کی تکمیل کو جلد مکمل بنایا جائے اور اسکیمات کے معیارو مقدار کو بہتر بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اسکیمات کو جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام براہ راست حکومتی اسکیمات سے استعفادہ حاصل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں