پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل ڈان کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا

جمعہ 15 مئی 2015 20:31

پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل ڈان کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا

سبی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 مئی۔2015ء) پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کا کوارٹر فائنل میچ ڈان کرکٹ کلب نے اپنے نام کرلیا کوارٹر فائنل میچ کی تقریب کے مہمان خصوصی ونگ کمانڈر بی سی گل زمان مزاری تھے تفصیلات کیمطابق پہلا آل سبی قائد اعظم محمد علی جناح کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کاکوارٹر فائنل ڈان کرکٹ کلب بمقابلہ مشعل اسٹار کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیاٹاس جیت کر مشعل اسٹار نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا مقررہ بیس اوورز میں 109رنزاسکور کیے مشعل اسٹار ٹیم کی جانب سے آصف جاوید نے 22خان محمد نے 15رنز اسکور کیے جبکہ ڈان کرکٹ کلب کی جانب سے نمایاں بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبول احمد باروزئی نے تین اور طارق نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ڈان کرکٹ کلب نے پا نچ وکٹوں کے نقصان پر پندرہ اوورز میں 110رنز کا ہدف حاصل کرلیا ڈان کرکٹ کلب کی جانب سے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے سہیل قیوم نے 74رنز اسکور کیے مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیم کیلئے دوہزار جبکہ ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے پانچ ہزار روپے کا اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں