سبی اور اردگردکے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موصلادار بارش

sسبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ ،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے سیلابی خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی

ہفتہ 18 جولائی 2020 19:01

سبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جولائی2020ء) سبی اور اردگردکے علاقوں میں تیز ہواوں کے ساتھ موصلادار بارش،سبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں کے بعد دریائے ناڑی میں درمیانی درجے کا سیلابی ریلہ ،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے سیلابی خطرات کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی ہے ،فلیڈ کنڑول روم میں ہنگامی صورتحال سے نمنٹنے اور باخبر رکھنے کے لئے عملہ 24گھنٹے موجود ہیں تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کے روز سبی اور اس کے گردونواح میں تیز ہواوں کے ساتھ موصلدار بارش کا سلسلہ شروع ہوا بارش کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے اور موسم خوش گوار ہوا ہے جبکہ سبی اور ہرنائی کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوںکے بعد دریائے ناڑی میں اس وقت 52ہزار کیوسک درمیانی سیلابی ریلہ گذر رہا ہے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کسی بھی سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمر جنسی قائم کر دی ہے اور عملہ کو ایمر جنسی فلیڈ کنڑول روم میں 24گھنٹے الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایمر جنسی کی صورت میںان نمبروں پر رابطہ کریں فلیڈکنٹرول08339230267،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد یاسر بازئی 03337797767،اسٹنٹ کمشنر سبی عنایت اللہ کاسی 03218041392،اسٹنٹ کمشنر بختیار آباد زوہیب احمد ً03333663200اور ایکسین ایری گیشن اشوک کمار 03331022190اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں