سکردو شہر کو دو میگاواٹ تک اضافی بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا،ڈپٹی کمشنر سکردو

پیر 24 دسمبر 2018 23:12

اسکردو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر سکردو نوید احمد نے کہا ہے ٹاؤن ایریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر 5 جنوری سے قابو پالیا جائے گا، اس سلسلے میں تمام وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن بجلی گھروں کی تکمیل کے بعد اسے چلانے کے لئے چائنیز انجینئروں کی خدمات چاہیے تھیں، ان چائنیز انجنیئرز کو لانے کے سلسلے ذاتی کوششوں کے نتیجے میں این او سی جاری ہو چکا ہے اور امید ہے کہ آئندہ ہفتے تک یہ انجنیئرز سکردو پہنچ جائیں گے اور بند بجلی گھروں کو چلاکر سکردو شہر کو 2 میگاواٹ تک اضافی بجلی کی فراہمی کو ممکن بنایا جائیگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ سکردو ٹاؤن ایریا میں بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی کوششوں سے تھرمل جنریٹرز کیلئے تیل اور دیگر اخراجات کی مد میں بھی خطیر رقم حاصل کرلی گئی ہے جس سے سکردو میں ڈیزل جنریٹر چلاکر 4 میگاواٹ تک بجلی حاصل کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پانی کی شدید قلت کے سبب سدپارہ ڈیم کے پن بجلی گھروں سے بجلی کی فراہمی میں کمی واقع ہوئی ہے تاہم اس کمی کو پورا کرنے کے سلسلے میں مہدی آبد طولتی اور کچورہ سے اضافی بجلی سکردو لایا جائے گا،اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں