پاک افغان بارڈر انگورآڈہ گیٹ کا کھولنا عوام اور تاجربرادری کے ساتھ ناٹک کی مترادف ہے‘مقرب خان

جمعہ 17 جولائی 2020 15:23

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2020ء) آٹاڈیلرز حاجی مقرب خان وزیر،عطاء اللہ،حاجی رحم شاہ،حاجی پیرملاخان،کیراعظم خان اور امیرحمزہ نے وانا پریس کلب میں انگورآڈہ گیٹ کھولنے کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وانا ایف سی ساتھ نے احمدزئی وزیرقبائل کے ساتھ وعدہ کیاتھا کہ مذکورہ گیٹ کو طورخم،چمن اور غلام خان گیٹ کی طرز پر کھولاکیا جائیگا۔

لیکن بدقسمتی سے گیٹ کو غیرقانونی سامان کے لئے کھول دیاگیا ہے جس پر لکڑی،کوئلہ و دیگر غیرقانونی سامان کاترسیل جاری کررکھا ہے جو علاقے کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے۔

(جاری ہے)

حاجی مقرب خان نے کہاکہ حکومت عوام کے ساتھ کیے گئے وعدے کو عملی جامہ پہناکر پورا کیا جائے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کے ایکسپورٹ میں شامل چاول کو انگورآڈہ گیٹ پر نہیں چھوڑتی ہے حکومت کو چاہئے کہ انگورآڈہ گیٹ پر بھی طورخم،چمن اور غلام خان گیٹ کی طرز پر چاول کو بھی ازاد کیاجائے اور غیرقانونی ترسیلات کو فوری طور پر بند کیاجائے،اخرمیں تاجر براداری نے مقامی ایف سی کے اعلیٰ اہلکاروں کو آج شام تک مہلت دیکر کہاکہ مذکورہ گیٹ پر پاکستانی چاول کو دوسرے اشیائے ضروریہ کی طرح اجازت دی جائے ورنہ کل 8جولائی سے احتجاجی کیمپ کا اغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں