پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر جعلی ٹریڈیونین کا گٹھ جوڑ اور کرپشن کا بازار گرم

جمعرات 8 اکتوبر 2020 15:09

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2020ء) پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر جعلی ٹریڈیونین کا گٹھ جوڑ اور کرپشن کا بازار گرم ہے جس میں کسٹم عملہ ملوث ہے،سابقہ ٹریڈیونین صدر سردار علی وزیر کا مقامی میڈیاسے گفتگو-آج وانا بازار میں سابقہ ٹریڈیونین کے صدر سردار علی وزیر،عبداللہ وزیر،عصمت اللہ،زیرمحمد توجئے خیل،جاوید کارے خیل اور محمدموسیٰ کارے خیل نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان بارڈر انگورآڈہ کسٹم ٹرمینل پر جعلی ٹریڈیونین کے نام پر کرپشن کا بازار گرم ہیں جس میںکسٹم اہلکار برابر کے شریک ہے۔

انھوں نے کہاکہ جب سے فاٹا انضمام ہوچکاہے تب سے وانا یعنی پورے جنوبی وزیرستان میں کوئی یونین نہیں ہے جویونین کی دعوے کرتاہے وہ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ غریب عوام کو دھوکہ دیناہے۔

(جاری ہے)

سردارعلی وزیر نے الزام لگاتے ہوئے مذید کہاکہ کسٹم ٹرمینل پر تعینات اہلکار جعلی یونین کے نام پر پانچ گاڑیوں میں تین گاڑیوں کی کسٹم کرتاہے باقی گھٹ جوڑکی بنیاد پر بارڈر پر بغیر کسٹم پار کردیتے ہیںجو غریب تاجر کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اور کسٹم کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے ۔

انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ جعلی یونین کے خلاف فوری طورپر کاروائی کرکے تحقیقات کیاجائے ۔انھوں نے کہاکہ ہم کسٹم ٹرمینل کے خلاف نہیں ہے ہم مافیاز کے خلاف ہے کیونکہ آحمدزئی وزیر قبائل پچھلے اٹھارہ سالوں سے دہشت گردی کی جنگ سے انتہائی متاثر ہوچکے ہیں مذید قوم کے ساتھ دھوکہ نہیں چلے گا۔اخرمیں سردارعلی وزیر نے کہاکہ اگرحکومت نے کاروائی نہیں کی تو کسٹم اہلکاروں سمیت جعلی ٹریڈ یونین کے خلاف احتجاجی مظاہرے کرینگے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں