ضلعی ہیڈکوارٹر وانا بازار میں فائرنگ،دین محمد وزیر جاں بحق

جمعہ 4 ستمبر 2020 13:28

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 ستمبر2020ء) ضلعی ہیڈکوارٹر وانا بازار میں فائرنگ،دین محمد وزیر جاں بحق جبکہ پرائیوٹ سکول کے پرنسپل اقبال اور عجب نور وزیر شدید زخمی،وانا پولیس غائب،سٹی تھانہ وانا کے مطابق جمعہ کی صبح گیارہ بجے کے قریب سیف اللہ عرف سیفل ادا خیل نے بھرے بازار میں مخالف فاریق پر فائرنگ کرکے دین محمد وزیر کو قتل کردیاگیا جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

شدید زخمی ہونے والا پرنسپل اقبال وزیر کو ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیاگیا تاہم عجب نور وزیر معمولی زخمی ہونے کے ناتے وانا ہسپتال میں زیر علاج ہے۔حملہ اور جائے وردات سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔دوسری جانب احمدزئی وزیرقبائل نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی ہیڈکوارٹر وانا میں مقامی پولیس آمن وآمان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں حکومت کو چاہیے کہ دوسرے اضلاع سے تربیت یافتہ پولیس کو تعنیات کریں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں