وانا میں خاصہ دار فورس نے پمفلٹ تقسیم کردئیے ،لیویز اور پولیس فورس کوانتباہ، آنیوالے الیکشن سے بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان

جمعہ 10 مئی 2019 23:35

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2019ء) ضلعی ہیڈکواٹر وانا میں خاصہ دار فورس نے پمفلٹ تقسیم کردئیے لیویز اور پولیس فورس کوانتباہ، آنے والے صوبائی الیکشن سے بھی بائیکاٹ کرنے کا اعلان، ہمیں تنخواہ نہ ملنے تک پولیو حکام اپنے مراکز سے باہر نہ نکلیں۔ضلعی ہیڈکوٹر وانا میں خاصہ دار فورس کے صوبیداران احمدزائی وزیر،سلیمان خیل اور دوتانی قبائل نے ایک پمفلٹ تقسیم کیا ہے جس میں تحریری طور پر لیویز فورس اور خاصہ دار فورس کو متنبہ کیا گیا ہے کہ1450خاصہ دار فورس نے جتنے پیکٹس (پوسٹیں) احتجاج کی وجہ سے خالی کی ہیں انہی پیکٹس اور پوسٹوں پر لیویز اور پولیس فورس جانے کی کوشش نہ کریں کسی نے ان خالی پوسٹوں پر جانے کی کوشش کی تو نقصان کی تمام تر ذمہ داری اسی پر عائد ہوگی۔

(جاری ہے)

خاصہ دار فورس نے تحریر میں مزید لکھا ہے کہ پچھلے دس مہینوں سے خاصہ دارفورس کی تنخواہیں بند ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے وفاقی اور صوبائی سطح پرکئی جرگے کئے لیکن حکومت تنخواہیں دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔خاصہ دار فورس نے یہ کہا ہے کہ رمضان المبارک کے اس مقدس مہینے کی خاطر ہم نے باقاعدہ احتجاج عید کے دسویں روز تک ملتوی کردیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ ہم خاصہ دار فورس نے پولیو سے مکمل بائیکاٹ کرکھا ہے اور ساتھ ساتھ پولیو افسران کو بھی مطلع کیا جاتا ہے جب تک حکومت ہماری تنخواہیں اد انہ کی جائے توہماری بائیکاٹ جاری رہے گا تب تک وہ پولیو مراکز سے باہر نہ نکلے۔

اس کے ساتھ ساتھ خاصہ دارفورس کے صوبیداروں نے تحریر میں آنے والے صوبائی الیکشن سے باقاعدہ بائیکاٹ کرنے کا علان کردیا ہے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں