جنوبی وزیرستان ایک پر امن قبائلی علاقہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں تعلیمی ادارے غیر فعال ہیں‘عطاء اللہ چاہین

جمعہ 10 ستمبر 2021 18:01

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2021ء) منتظم جمعیت طلبہ عربیہ صوبہ خیبر پختونخوا برادر اعزاز علی شاہ صاحب، ناظم بزم قرآن عطاء اللہ شاہین، منتظم جمعیت طلبہ عربیہ شمالی وجنوبی وزیرستان عمر وزیر اور صدر اتحاد علماء مولانا کاشف نے وانا پریس کلب میں تعلیم کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا۔کہ جنوبی وزیرستان ایک پر امن قبائلی علاقہ ہے لیکن بدقسمتی سے یہاں تعلیمی ادارے غیر فعال ہیں اور اساتذہ اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے نہیں نبھارہے۔

(جاری ہے)

اگر یہاں تعلیمی ادارے فعال ہوجائیں تو یہاں کے نوجوانوں میں کافی ٹیلینٹ موجود ہیں جس سے ملک کی ترقی فلاح وبہود کیلئے بروئے کار لایا جاسکتا ہے۔منتظم علی شاہ نے کہا کہ یہاں کے نوجوانوں میں روزبروز مایوسی بڑھتی جارہی ہے اور بیروزگاری عام ہوچکاہے اگر حکومت انکی بے روزگاری کے خاتمے کیلئے کوئی جامعہ اقدامات اٹھائے تو نوجوان نسل ایک تو راہ راست پر لایاجاسکے گا جبکہ دوسری جانب مقامی طور پر ملک کی ترقی وخوشحالی میں مثبت کردار اداکرسکتے ہیں۔انہوں مزید کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو اپنی حقوق دلوائیں تاکہ اپنے ملک کی خدمت بہتر انداز میں کرسکے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں