پولیس سٹیشن وانا کے قریب 2سو گز کے فاصلے پر دو قبیلے کے درمیان زمینی تنازعہ نے شدت اختیار کرلی

فریقین کے درمیان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال ،دو افراد جاںبحق ،2 راہگیروں سمیت تین افراد شدید زخمی

جمعہ 17 ستمبر 2021 22:50

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پولیس سٹیشن وانا کے قریب 2سو گز کے فاصلے پر دو قبیلے کے درمیان زمینی تنازعہ نے شدت اختیار کرلی،دونوں فریقین کے درمیان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کے آزادنہ استعمال سے دو افراد جاںبحق جبکہ 2 راہگیر وںسمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں ، جاںبحق ہونے والے افراد کا تعلق اوس خیل قبیلے سے ہیں ایک کا نام کلیم اللہ اور دوسرے کا نام نظرمحمد ہے۔

دوسو گز کے فاصلے پر موجود پولیس فورس اور ضلعی انتظامیہ خوف کے مارے فریقین کے مابین جاری لڑائی کنٹرول کرنے میں مکمل طورپر ناکام ہوکر وزیرقبائل نے ملک سعید اللہ خان کے سربراہی میں ہاتھوں میں سفید جھنڈے لہرا کر دونوں فریقین سے مورچے خالی کرائے اور دونوں فریقین کے درمیان غیرمعینہ مدت کیلئے فائربندی بھی کرائی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علاقہ مکین نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وانا پولیس سٹیشن کا انکوائری کرکے برخاست کریں۔

دوسری جانب دونوں مورچہ زن قبائل نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ خونریز لڑائی ڈی پی او ساو?تھ اور اسسٹنٹ کمشنر وانا کی ناکامی اور رشوت خوری کے باعث پیش ایا ہے انھوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں دونوں فریقین کے درمیان فیصلہ ہوچکاہے لیکن پھر بھی حکومت فریقین کے درمیان فائربندی میں ناکام ہوگیاہے ۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں