ایڈیشنل اے سی وانا کا مختلف دوکانوں کا دورہ ، پولی تھین بیگز کیخلاف کارروائی ،موقع پر ضبط کئے ،صفائی کی ناقص صورتحال کو بہتر کرنے کی ہدایت

منگل 10 مئی 2022 00:24

وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2022ء) ایڈیشنل اے سی وانا نے نائب تحصیلدار کے ہمراہ وانا بازار میں مختلف دوکانوں کا دورہ کیا، پولی تھین بیگز کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے موقع پر ضبط کئے اور صفائی کی ناقص صورت حال کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر وانا ڈاکٹر صادق علی نے نائب تحصیلدار وانا کے ہمراہ وانا بازار میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیاجس میں پھل اور سبزیوں کی دوکانوں پر آویزاں نرخنامے تسلی سے چیک کئے اور گرانفروشی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

اس کے علاوہ پولٹری کی دوکانوں کی نرخنامے، زائد قیمت اور ناقص صفائی صورت حال کو بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی۔پولی تھین بیگز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پابندی کے احکامات جاری کردیئے اور موقع پر ضائع و ضبط کئے ،گوشت اور قصاب کی دکانوں کی ناقص صفائی اور زیادہ قیمت پر بیچنے والے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف متعلقہ قوانین کے مطابق کارروائی کی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل اے سی وانا نے زیادہ قیمتوں کے خلاف سخت انتباہات اور ہدایات جاری کی گئیں صفائی اور حفظان صحت کے معیارات پر بھی عمل کرایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں