شکئی ،مانتوئی قبیلہ شاخمارائی میں ہیضہ نے وبائی شکل اختیار کرلی،یک ہی خاندان کے 27 افراد ہسپتال منتقل

جمعرات 23 جون 2022 21:13

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2022ء) شکئی بمقام مانتوئی قبیلہ شاخمارائی میں ہیضہ نے وبائی شکل اختیار کرلی‘ ایک ہی خاندان کے 27 افراد پرائیویٹ نعمان ہسپتال منتقل کئے گئے ہیں پبلک پرائیوٹ پارٹرنرشپ نے ھیڈ کوارٹر ہسپتال وانا کا جنازہ نکال دیا ۔

(جاری ہے)

نورباشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ خاندان میں ناقص پانی کی استعمال سے پورا خاندان ہیضہ کی مرض میں مبتلا ہے پرائیویٹ ہسپتال میں بڑوں،بچوں اور خواتین کے علاج پر 6 لاکھ کے قریب خرچہ اٹھایا ہے اب بے بس ہوگیا ہوں ۔

پرائیوٹ ہسپتال میں بچوں،بڑوں اور خواتین کا علاج جاری ہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی وجہ سے ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانابھوت بنگلہ کا منظر پیش کر رہا ہے ڈاکٹروں نے کلائمیٹ چینج اور حالیہ گرمی کی لہر کو بیماری کی وجہ بتائی ہے دریں اثناء پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی وجہ سے ھسپتال میں مریضوں کی وارڈ میں داخلہ کا مسئلہ درپیش ہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں