یم ایم اے 25 جولائی کے الیکشن میں ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کر کے سیکولر سیاست کو دفن کردے گی ، اسلام کا بول بالا کر کے ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملاد ینگے

متحدہ مجلس عمل اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی رہنمائوں سے ٹیلیفونک گفتگو

ہفتہ 23 جون 2018 19:25

یم ایم اے 25 جولائی کے الیکشن میں ملک بھر سے تاریخی کامیابی حاصل کر کے سیکولر سیاست کو دفن کردے گی ، اسلام کا بول بالا کر کے ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملاد ینگے
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صدر اور جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم ایم اے 25 جولائی کے الیکشن میں سندھ سمیت ملک بھر سے فقید المثال اور تاریخی کامیابی حاصل کر کے اسلام کا بول بالا کر کے ملک و اسلام دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو مٹی میں ملادیگی اور سیکیولر سیاست کو دفن کردینگے، سکھر میں جے یو آئی کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری اطلاعات عبدالحق مہر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے ان خیالات کا اظہار ایم ایم اے سندھ کے صدر علامہ راشد محمود سومرو جے یو آئی کی مرکزی میڈیا سیل کے ممبر آغا سید ایوب شاہ اور دیگر سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کیا، مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مجلس عمل پہلے سے زیادہ طاقت ور اور مضبوط سیاسی قوت بن چکی ہے، نہ صرف پاکستانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ کی نگاہیں ہم پر ہیں، ایم ایم اے کو کمزور سمجھنے والے غلطی پر ہیں، انہوں نے کہا کہ 25 جولائی تبدیلی نہیں بلکہ اسلامی انقلاب کا دن ہے، مغرب کے غلاموں کا دور ختم اب پاکسان میں محمد ? کے غلاموں کا دور شروع ہونے والا ہے، ہم اقتدار میں آکر قومی خود مختاری ، ملکی سلامتی، اسلامی تہذیب اور ملت اسلامیہ کے مفادات کا تحفظ کرینگے، امریکی ڈومور کو اس کے منہ میں دے مارینگے، مغرب و امریکہ کا نہیں بلکہ اب یہاں اسلام کا سکہ چلے گا، مغربی آقا?ں کی ایما پر مدارس، مساجد ، علمائ کرام و طلبہ اسلام کو تنگ کرنے والے اب کبھی اقتدار میں نہیں آئینگے، پاکستان میں سیاست کرنے کیلئے اسلام ، ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کا حلف اٹھانا پڑیگا، مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ اب وہ دن گئے جب مغربی قوتوں کو خوش کرنے کیلئے دھونس اور دھاندلیاں کر کے مذہبی قوتوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا جاتا تھا اور یہ پروپیگنڈہ کیا جاتا تھا کہ عوام نے مذہبی جماعتوں کو مسترد کردیا ہے، ہم دھاندلیاں کرنے کی ہر کوشش اور سازش کو عوامی طاقت سے ناکام بنادینگے، انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکن نظریاتی اور قربانی والے ہیں، دھاندلی کی کوشش کی گئی تو وہ پولنگ اسٹیشن پر ایسے ٹوٹ پڑینگے جیسے جیالے کھانے پر ، انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کو سیاسی جماعتوں کے تحفظات دور کرنا چاہیئے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں