بلاول بھٹو زرداری کا مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر. انکے خاوند سے تعزیت کا اظہار

پیر 17 فروری 2020 23:54

سکھر 17فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوشہرو فیروز مہران کالونی پہنچ کر ڈاکٹر عبدالحمید انصاری سے ان کی اہلیہ مقتول رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا، انہوں نے مقتولہ کیلئے جنت میں درجات کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا کی، اس موقع پر تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہناز انصاری ایک بہترین سیاسی کارکن اور عوام کا درد سمجھنے والی راہنما تھیں ان کے قتل پر پاکستان پیپلزپارٹی کا ھر کارکن غم زدہ ہے، شہناز انصاری کے قتل پر پاکستان پیپلزپارٹی نے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پولیس حکام و انتظامیہ کو ہدایت کی کہ قاتلوں کو فوری طور پر انجام تک پہنچایا جائے

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں