انجمن فدایان رسول سکھر کے رہنما حاجی بشیر الدین شیخ وفات پاگئے

جمعرات 4 اپریل 2024 18:10

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) انجمن فدایان رسول سکھر کے رہنما حاجی بشیر الدین شیخ وفات پاگئے،نماز جنازہ میں سیاسی،سماجی ،مذہبی،تاجر ،سول سوسائٹی ،شہریوں کی شرکت،سوگواروں سے تعزیت کا اظہار تفصیلات کے مطابق انجمن فدایان رسول سکھر کے جوائنٹ سیکرٹری حاجی بشیر الدین شیخ رضائے الہی سے گذشتہ روز انتقال کرگئے۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ جامع مکرانی مسجد بندر روڈ پر ادا کی گئی مرحوم کی نماز جنازہ میں سکھر کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر ،سول سوسائٹی ،شہریوں سمیت انجمن فدایان رسول سکھر کے عہدے داروں کی بڑی تعداد نے شرکت،کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سوگواروں سے تعزیت کی اور بلند درجات کیلئے دعا کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے آمین ،دوسری جانب مرحوم کے انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں