پنو عاقل تھادل فروخت کرنے والے دو شہری مبینہ اغواء ، پولیس نے اغواء کی تصدیق کر دی

اتوار 14 اپریل 2024 18:35

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2024ء) پنو عاقل تھادل فروخت کرنے والے دو شہری مبینہ اغواء ، پولیس نے اغواء کی تصدیق کر دی ، تفصیلات کے مطابق پنو عاقل تھانہ کی حدود بمقام سدوجہ روڈ نزد تنیو مارکیٹ شہر میں تھادل فروخت کرنے والے بنام پیارو ولد غلام حسین بلوچ و کامران رات کوتھادل کے ٹھیلے پر سوئے ہوئے تھے جو پرسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں واقعہ کی اطلاع متعلقہ تھانے کو دی پولیس نے تفتیش کے بعد دونوں افراد کے اغواء ہونے کی تصدیق کر دی ابتدائی تفتیش میں پولیس نے بتایا کہ اغواء کاروں کے پیر کے نشانات ملے ہیں جو کچے کے علاقے میں جارہے ہیں مزید تحقیقات و تفتیش و معلومات حاصل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں