پاکستانی فوج دنیا کی بہادر فوج ہے، رہنماء سنی تحریک حافظ محبوب علی سہتو

پیر 21 اکتوبر 2019 17:26

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) سنی تحریک کے مرکزی رہنما حافظ محبوب علی سہتو نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہادر فوج ہے کنٹرول لائن پر بھارتی فوجیوں کی ہلاکتوں سے مودی کو سبق سیکھنا چاہیے،جاری کردہ ایک اعلامیہ میں انہوں نے کہا کہ بھارت کنٹرول لائن کی مسلسل خلاف ورزیاں کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیکر سفید پرچم لہرانے پر مجبور کردیا بھارتی فوج نے سفید جھنڈے لہرا کر اپنی جانیں بچائیں اپنے بیا ن میں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج دنیا کی بہاد ر فوج ہے جو اپنے ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہے، مودی ہوش کے ناخن لے اور اپنی فوجیں فوری طور پر کشمیر سے واپس بلا کر کشمیری عوام کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے دے کہیں ایسا نہ ہو کشمیر کی جنگ میں مودی اور بھارتی حکومت کو پوری دنیا میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج مسلسل کنٹرول لائن کی خلاف ورزیاں کرکے معصوم شہریوں کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور پاکستانی عوام مرتے دم تک کشمیری بھائیوں کی اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں