پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد تاریخی جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں اخری کیل ثابت ہوگا،خورشید احمد میرانی

ْ

جمعہ 16 اکتوبر 2020 16:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی نے کہا ہے کے 18اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد تاریخی جلسہ نااہل حکومت کے تابوت میں اخری کیل ثابت ہوگاجلسے عام کے شرکا سیلیکیڈ حکمرانوں کی نمازہ جنازہ ادا کرینگے اور عمران حکومت کی تدفین پی ڈی ایم کے قائدین اپنے ہاتھوں سے کرینگے 18اکتوبر کو کراچی میں سندھ بھر سے ن لیگ کے کارکنان مریم نواز کا شاندار استقبال کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ن لیگ سیکریٹریٹ میں منعقد اجلاس سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) سکھر کے عہدے دار سعید مغل، آغاعارف درانی، محمد اعظم خان، شاھد عباسی،عبدالفتاح ابڑو،شیخ نظام جان، کاشف عباسی،یامین عباسی،میڈم شمیم رزاق،امدا بلو،فھیم گرگیج،احمد حسین بھٹی ،ربنواز مری،خالد آرائین، چوھدری عبدالمجیب کمبوہ، چوہدری مجاھد، انفارمیشن سیکریٹری گل حسن کھوسو اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں 18اکتوبر کو کراچی میں پی ڈیم ایم جلسے میں بھرپور شرکت کو یقینی بنانے سمیت مریم نواز کے شاندار استقبال کی تیاریوں کے حوالے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سکھر ضلع سے سیکڑوں کی تعداد میں گاڑیوں کا قافلہ روانہ ہوگا اور کراچی جلسے میں شرکت کی جائیگی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خورشید میرانی کا مزید کہنا تھا کہ نااہل عمران حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں عوام وفاقی حکومت کی عوام دشمن یہودی پالیسیوں کو سمجھ چکی ہے ملک میں بڑھتی ہوئی چار گنا مہنگائی عوام کا معاشی قتل عام ہے نااہل او ناکام عمران خان حکومت عوام کو صرف دلاسے دینے کے سوا کچھ نہیں آتا ہے پی ڈی ایم جلسوں کو ناکام بنانے کیلئے سرکاری مشینری کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے تو کہی مخالف سیاسی جماعتوں کے کارکنان کو شرکت نہ کرنے کیلئے بے گناہ گرفتار کیا جارہا ہے ہم جیلوں اور سختیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے انہوں نے مزید کہا عوام پی ٹی آئی حکومت سے مایوس ہوچکی ہے اب وہ اس سے نجات حاصل کرنا چاہتی ہے کراچی میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام منعقد عوامی جلسہ تاریخ ساز جلسہ ثابت ہوگا ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں