پی پی منارٹی ونگ ضلع سکھر کے وفد کی راجکمار وادھوانی کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پرحاضری

پیر 15 اپریل 2024 20:14

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) پی پی منارٹی ونگ ضلع سکھر کے وفد کی راجکمار وادھوانی کی قیادت میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مزار پرحاضری ، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا، ان کی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔راجکمار وادھوانی تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم، پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی میں ملک بھر سے قافلے گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچے، اقلیتی برادری کے افراد کی بڑی تعداد نے بھی گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچ کر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا۔

گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی منارٹی ونگ ضلع سکھر کے جنرل سیکریٹری راج کمار وادھوانی کی قیادت میں منارٹی ونگ کا بڑا قافلہ سکھر سے گڑھی خدا بخش بھٹو روانہ ہوا۔

(جاری ہے)

قافلے میں منارٹی ونگ کے انور سومرو، آفتاب قریشی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ منارٹی ونگ رہنماؤں و کارکنوں نے ذوالفقار علی بھٹو، شہید بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، جئے بھٹو کے نعرے بلند کئے۔

اس موقع پر راج کمار وادھوانی ودیگر نے کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنایا، 1973ء کے آئین پاکستان کے خالق ہیں، سیاست کو عوام کی دہلیز پر لاکر مزدوروں، غریبوں، کسانوں کے حقوق کا علم بلند کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو پاکستانی تاریخ کے وہ واحد رہنما ہیں ان کا بدترین سیاسی مخالف بھی آج ان کی بہادری اور جرات کا اعتراف کرتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ دیا، عوام کو ان کے حقوق دلائیں، پاکستان کے کچلے ہوئے طبقے کو ان کی طاقت کا احساس دلایا اور عوام کو ووٹ کا حق دلوایا، وہ ہم میں موجود نہیں مگر ان کی یادیں ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں