ڈپٹی کمشنر سکھر کا سرسو کمپلیکس کا دورہ ، غربت میں کمی لانے کی کوششوں کو سراہا

جمعرات 18 اپریل 2024 17:53

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) ڈی سی سکھر نے سرسو کمپلیکس کا دوره کیا ۔ غربت میں کمی لانے کی کوششوں کو سراہا ۔ترجمان سرسو کے مطابق ڈپٹی کمشنر سکھر راجہ ایم بی دھاریجو نے سکھر میں واقع سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن ( سرسو) کے مرکزی کمپلیکس کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) سکھر سٹی اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

سرسو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد ڈتل کلہوڑو نے وفد کا خیرمقدم کیا اور تنظیم کے جاری منصوبوں خصوصاً حکومت ، سندھ کی صوبائی حکومت اور دیگر عطیہ دہندگان کی جانب سے فنڈز فراہم کرنے والے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی اگاہ کی۔ڈپٹی کمشنر نے کمپلیکس کے تمام حصوں کا دورہ بھی کیا اور اسٹاف و ارکان سے بات چیت کرنے اور مختلف شعبوں کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور کمپلیکس کے صحت مندانہ ماحول کی تعریف کی۔ ڈپٹی کمشنر نے سندھ رورل سپورٹ آرگنائزیشن کی جانب سے سندھ کے دیہاتی علاقوں میں غربت کے خاتمے اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے سندھ میں سماجی و اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانے میں ایسے اقدامات کی اہمیت کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں