خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات کی برف پوش وادی کالام میں اسنو جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا

اتوار 17 جنوری 2021 20:10

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات کی برف پوش وادی کالام میں اسنو جیپ ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

کالام کے علاقے پلوگا میں ہونے والے اس ایونٹ کا اہتمام فرنٹیر فور بائی فور کلب نے کیا جس میں ملک بھر سے 70 سے زیادہ کھلاڑی شریک ہوئے۔ایونٹ میں شریک کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے 500 میٹر طویل برفیلی ٹریک پر جیپ دوڑا کر حاضرین کو بھی حیران کردیا۔اسنو جیپ ریلی کو دیکھنے کیلئے سیاحوں کی بھی بڑی تعداد وادی کالام میں موجود رہی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں