سوات ، 26 کلو چرس اور ساڑھے 3 کلو افیون برآ،2خواتین سمگلر گرفتار

پیر 25 مارچ 2024 21:00

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) سوات میں غالیگے پولیس نے 26 کلو چرس اور ساڑھے 3 کلو افیون برآمدکرکے 2خواتین سمگلرز کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی ایس پی بریکوٹ سرکل احسان اللہ خان نے ایس ایچ ا وتھانہ غالیگے محمد عثمان کے ہمراہ رنیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پولیس نے لنڈاکے چیک پوسٹ پر ایک موٹر کار میں سوار دوخواتین مسماة (ک) سکنہ کوکارئی اور مسماة (گ) سکنہ شگئی سیدو شریف کو شک کی بناپر خواتین اہلکاروں نے تلاشی لی جن کے قبضے سے مجموعی طوپر26 کلو گرام چرس اور ساڑھی3 کلو افیون برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ملزمان سے مزید تفتیش جار ی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں