شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن کی چینی صدر شی جن پنگ سے دوسری ملاقات

بدھ 9 مئی 2018 00:08

پیانگ یانگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2018ء) شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ اٴْن نے چینی صدر شی جن پنگ سے دوسری مرتبہ ملاقات کی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ یہ ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کِم جونگ ان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ملاقات بھی متوقع ہے۔ قبل ازیں شمالی کوریائی رہنما مارچ میں ٹرین کے ذریعے چین پہنچے تھے۔ حالیہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں انتہائی تیز ہوگئی ہیں۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں شمالی اور جنوبی کوریائی رہنماؤں کی ایک تاریخی ملاقات بھی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں