آئی ٹی نے ای اکاونٹس اور ای ٹیکنالوجی میں خوشگوار انقلاب برپا کیا ،ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسرسوات

منگل 17 جولائی 2018 23:38

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر سوات مراد علی خان نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے موجودہ دور میں اکاونٹس کے شعبے میں ای اکاونٹس اور ای ٹیکنالوجی نے خوشگوار انقلاب برپا کیا ہے جس سے اب مہینوں کا حساب کتاب چند لمحوں کا کھیل بن چکا ہے تاہم اس اہم شعبے میں یقینی شفافیت اس کے ایماندار اور باصلاحیت ملازمین کے مرہون منت ہے وہ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفس سیدو شریف میں ڈسٹرکٹ کمپٹرولر آف اکائونٹس سلیم خان اور دوسرے اہلکار محمد نسیم کی ریٹائرمنٹ پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کررہے تھے تقریب میں شعبہ ہائے اکاونٹس ،پلاننگ وترقیات کے افسران و عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ڈی اے او سوات مراد علی خان ،ایڈیشنل ڈی اے او مومن خان ،آل پاکستان آڈیٹرز ایسوسی ایشن سوات کے صدر یوسف خان ،جنرل سیکرٹری ناصرعلی اور فنانس سیکرٹری محمد اسحاق نے سبکدوش ہونے والے ڈی سی اے سلیم خان اور اہلکار محمد نسیم کی محکمہ کیلئے خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور واضح کیا کہ اُن کی عمدہ خدمات کو اکائونٹس کی سطح پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا سبکدوش ڈی سی اے سلیم خان نے اکاونٹس اہلکاروں کی محبت اور خلوص کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ملازمت پورا ہونے پر دفتر کے ساتھیوں سے جدا ئی پر دل افسردہ ہے لیکن انکے اعزاز میںشاندار تقریب سے وہ خوشگوار یادوں کے ساتھ گھر جا رہے ہیں بعد ازاںریٹائرڈ اہلکاروں کو تحائف دئیے گئے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں