شہر کی خوبصورتی اور عوام کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے، سی ای او واسا

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:41

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء)واسانے شہر کے نالے کی صفائی کا آغاز کردیا ، شہر کی خوبصورتی اور عوام کو صاف ستھرا ماحول کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،واسا کے سی ای او شیدا ء محمد خان اور منیجر آپریشن میاں شاہد علی نے اس موقع پر کہاکہ مینگورہ شہر کا نالہ جو کبھی شہر کی خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا تھا اور اسکے وجہ سے شہر کے عوام کو سہولیات بھی میسر تھی لیکن اب گندگی عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے اور گند کی وجہ سے تعفن نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔انہوں نے کہا کہ نالے کی صفائی کا آغاز کردیا ہے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں