سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کے برطرف ملازمین کو بحال کرنے کا حکم دے دیا

جمعرات 1 نومبر 2018 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2018ء) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کے غیر تدریسی عملے کی برطرفیوں کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ملازمیں کو دو ماہ میں بحال کرنے کا حکم دے دیا ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ نے برطرف سو سے زائد ملازمین کی درخواستوں پر فیصلہ سنا تے ہوئے برطرف ملازمین کو دو ماہ میں بحال اور ریگیوکرائیز کرنے کا حکم دیا دوہزار سات میں سات ہزار سے افراد کو محکمہ تعلیم بھرتی کیا گیا،تمام ملازمین کو دوہزار گیارہ میں خلاف ضابطہ بھرتیاں قرار دے کر برطرف کر دیا تھا، درخواست گزار کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدالت نے درخواست گزاروں کو بحال کرنے کا حکم دیا ہے،عدالت نے محکمہ تعلیم کو بحالی کے لئے دو ماہ کا وقت دیا ہے،دوہزار سات کی نگران حکومت نے ملازمین کو کانٹریکٹ پر بھرتی کیا تھا،ملازمین کو بحالی سمیت ریگیولارائزڈ کیا جائے گا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں