سوات بورڈ مبینہ مالی بے قاعدہ گیوںاور غیر قانونی بھرتیوں کا گڑھ بن گیا

غیر قانونی طورپر بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف

منگل 26 مارچ 2019 22:04

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) سوات بورڈ مبینہ مالی بے قاعدہ گیوںاور غیر قانونی بھرتیوں کا گڑھ بن گیا ،غیر قانونی طورپر بھرتیوں اور مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف ،بورڈ ملازمین بورڈ میںمالی بدعنوانیوں اور غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف میدان میں آگئے ،چیرمین بورڈ اور کنٹرولر نے سیکرٹ فنڈز میں خورد برد کی ،بورڈ ملازمین کے کونسل کے آراکین کا الزام، تفصیلات کے مطابق سوات بورڈ کے ملازمین کے کوارڈینشن کونسل کا ایک اہم اجلاس بورڈ میں منعقد ہوا جس میں کوارڈینشن کونسل کے ممبران اور عہدیداروںنے بھر پورشرکت کی اجلاس میں کونسل کے آرکین نے بورڈ سے متلق اُمور اور مسائل پر تفصیلی بحث کی کونسل کے اجلاس سے سینئر راہنماء پردل خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ماضی میں سوات بورڈ سے چھ کلاس فور ملازمین کو انتظامیہ نے غیر قانونی قراردے کر برخاست کیا جس کے خلا ف مذکورہ ملازمین نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے سوات بورڈ کے انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ بورڈ کے لئے نئے بھرتی ہونے والے ملازمین میں ان مذکورہ ملازمین کوترجیح دی جائے تاہم بورڈ انتظامیہ کئی سال گزرنے کے باوجود اُن کو تاحا ل بھرتی نہیں کیا ہے تاہم تحال بورڈ انتظامیہ نے اُن کلاس فور ملازمین کو بھرتی نہیں کیا ہے اور حال ہی میں ایک آسامی پر مبینہ طورپر ایک کلاس فورملازم کو ڈیلی ویجیز پر بھرتی کیا گیا ہے اور اُن چھ ملازمین کو نظرآندازکیا گیا ہے جبکہ ایک کمپیویٹر پروگرمر کو بھی ڈیلی ویجیز پر بھر تی کیا گیا ہے اور سوات بورڈ کے سکرٹری نے اس شخص کو اس پوسٹ کے لئے اہل بھی نہیں قراردیدیا تھا جبکہ بورڈ میں پہلی سے ایک پروگرامر اور دیگر ائی ٹی سٹا ف موجود ہے ۔

(جاری ہے)

اُنہوںنے الزام عائد کیا ہے کہ پانچویں او ر آٹھویںکلاس کے اسسمنٹ سے بچت ہونے والی خطیر رقم کو سیکرٹ فنڈز میں شامل کئے گئے جو کہ عام فنڈز میںجمع ہونے چاہئے تھے اُنہوںنے کہا کہ ہمارے ریموریشن کو کم کیاگیاہے اس سلسلے میں جب چیرمین بورڈ سوات سے رابطہ کیا گیا تو اُنہوںنے کہاکہ بورڈ ملازمین نے آج غیر قانونی اجلاس کیا ہے کیونکہ دفتری اوقات میں کوئی بھی ملازم کام چھوڑ کر ایسا نہیں کرسکتا اُنہوں نے کہا کہ اور اس کے لئے وہ باقاعدہ طورپر سکرٹری بورڈ سے اجازت لینگے اُنہوںنے کہا کہ میں سیکرٹ فنڈز سمیت ہرقسم کے آڈ ٹ کے لئے تیارہوںاُنہوںنے کہا کہ ون ونڈوں ،سیکریسی ،انٹر ،میٹرک سیکشن کے ملازمین کوریموریشین دیا جاسکتا ہے او رباقی سٹاف وہ اس کا حقدار نہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں